سندھ حکومت اور بلدیاتی ادارے ٹھنڈی مشین میں سوگئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت اور بلدیاتی ادارے ٹھنڈی مشین میں سوگئے ۔عام شہری 40 ڈگری سینٹی گریڈ کا شکار ہوگئے کراچی میں ہیٹ اسٹروک کیمپ کا وجود ختم ہوگیا۔

حکومتی اور بلدیاتی اداروں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ہیٹ اسٹروک کی کی قبل ازوقت پیشنگوئی کردی تھیں لیکن سندھ حکومت کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز ،میونسپل کمشنرز اوت بلدیاتی اداروں کے چیک سائن کرنے والے ڈپٹی کمشنر ز ٹھنڈی مشین سے میں سوئے رہے اور کراچی میں رمضان المبارک میں 40 ڈگری سنیٹی گریڈ میں عام شہری ،محنت کش، ڈرائیور، کنڈیکٹرز اور مسافر ہیٹ اسٹروک کیمپ تلاش کرتے رہے۔

لیکن سرکاری دعوں کے باجوود ہیٹ اسٹروک کیمپ کے نام پر لاکھو ں روپے ہر ادارے نے غائب کئے لیکن کراچی میں کوئی ہیٹ اسٹروک کیمپ نظر نہیں آیا ۔جبکہ متعدد بلدیاتی افسران بغیر این او سی حاصل کئے عمرے کے لئے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی عبادت کی تشہیر کررہے ہیں اور عام شہری ہیٹ اسٹروک میں انسانیت کی خدمت کے دعویداروں کو تلاش کررہے ہیں۔۔