حکومت عوام, فوج متحد ہیں اور رہیں گے : نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت’ عوام’ مسلح افواج اور قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں اور متحد رہیں گے۔

اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے’ دہشتگردی کے نظر یئے کوہر قیمت پر شکست دینی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں سانحہ کوئٹہ پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ، ہم نے دہشتگردی کو ختم کرنے کا جو عزم کیا ہے اس واقعہ سے اس کو غیر متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔

ہم پہلے سے زیادہ عزم سے آگے بڑھیں گے اور ان کا قلع قمع کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ گمراہ عناصر بلوچستان میں حالات بہتر ہوتے ہوئے دیکھان نہیں چاہتے ہیں۔ ہم ان مکروہ عزائم کو خاک میں ملائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

دہشتگردوں کا وہی گمراہ کن نظریہ ہے جس نے بینظیر بھٹو کو چھین لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے روشن ہوتی امکانات کی وسیع دنیا ہمارے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی’ ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارا متحد ہونا ازحد ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے انٹیلی جنس ادارے دن رات محنت کرکے دہشتگردی کو ناکام بنانے میں مصروف ہیں، انہوں نے دہشتگردی کے سینکڑوں منصوبے ناکام بنائے ۔ دہشتگردوں کا براہ راست ہدف پاکستان کی اساس ہے ۔ مسلح افواج سے عام شہریوں تک ہر پاکستانی ’ قوم کے ان دشمنوں کا ہدف تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے اپنا کام کر رہے ہیں اب کا پاکستان کہیں زیادہ محفوظ اور توانا ہے۔