حکومت تنگ نظر ہے پھر بھی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے: آصف زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارٹی تقریب کے دوران رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا دھرنے کے دوران اپنے بعض رہنماؤں کی مخالفت کے باوجود ن لیگ کی حکومت کی نیا پار لگائی۔

دھرنے کے دوران پولیس حکومت کے کنٹرول میں نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے دھرنوں میں غیر جمہوری قوت کا ساتھ نہیں دیا اگر سڑکوں پر آ جاتے تو دوسری قوت کو موقع مل جاتا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ن لیگ الیکشن جیتنے کے لیے بجٹ کا 90 فیصد صرف ایک شہر میں خرچ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا تھر میں ایک دو بچے مر جائیں تو سب شور مچا دیتے ہیں۔

لاہور کے گنگا رام اسپتال میں روزانہ تھر سے زیادہ بچے مرتے ہیں اور میڈیا خاموش رہتا ہے۔ آصف زرداری نے کہا بھٹو نے کہا تھا انہیں قتل کیا گیا تو ہمالیہ روئے گا۔

آج کوہ ہمالیہ طالبان اور القاعدہ کی وجہ سے رو رہا ہے۔ انہوں نے کہا آج مالاکنڈ سے بے گھر ہونے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں میڈیا بھی توجہ نہیں دیتا۔ سابق صدر کے خطاب کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور شیری رحمان بھی موجود تھیں۔