حکمران قومی مفادات و خود مختاری کو ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھیں۔ ایم آر پی

 Pak Iran Gas Pipeline

Pak Iran Gas Pipeline

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے نئی امریکی ڈکٹیشن پر حکومت کو قومی مفادات کو پیش نظر رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیاں برقرار ہیں پاکستان و ایران اس صورتحال کو ملحوظ رکھتے ہوئے گیس پائپ لائن منصوبے کا جائزہ لیں اس بات کی اظہار ہے کہ امریکہ ہمیں ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ ترک کرنے کی ہدایت دے رہا ہے جس کے ذمہ دار حکمران ہیں جنہوں نے توانائی بحران کی سنگینی کے باوجود گزشتہ برس ایران پر عالمی پابندیوں کا خاتمہ ہوتے ہی پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کے آغاز سے گریز و اجتناب کیا جس کی وجہ سے اب امریکہ اس منصوبے میں مداخلت کا جواز و اختیار مل رہا ہے لیکن اگر حکمران محب وطن ہیں تو وہ امریکہ کو باور کرائیں گے۔

اسے ہماری اندرونی پالیسیوں پر ہمیں ڈکٹیشن دینے کی قطعاً ضرورت نہیں اگر امریکہ کو ہر عالمی قانون کے برعکس اپنے مفادات عزیز ہیں تو ہمیں بھی صرف اپنے ہی مفادات عزیز ہونے چاہئیں اگر ہمارے حکمران بھی ایران جیسی جرا ¿ت مندانہ پالیسیاں اختیار کریں تو امریکہ ہمارے سامنے بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگابصورت دیگر ہماری خودمختاری امریکہ کے ہاتھوں پامال ہوتی ہی رہے گی۔