حکومت کا آئندہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش مسترد کر دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کےدوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ حکومت نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھتے ہوئے ان میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سمری بھیجی گئی تھی جسے وزیراعظم نوازشریف نے مسترد کر دیا اور قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 6 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔