حکومت پنجاب کی جانب سے چکوال بار کو پندرہ لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری

چکوال (اعجاز بٹ سے) صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی کی خصوصی درخواست پر حکومت پنجاب کی جانب سے چکوال بار کو پندرہ لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری، مسلم لیگ ن لائر ونگ کے صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے مبارکباد دی، صدر چکوال بار ایسوسی ایشن خواجہ اصغر فاروق نے دوماہ قبل صوبائی وزیر سے ملاقات کے دوران درخواست گذاری تھی۔

زرائع۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نیمسلم لیگ ن لائر ونگ کے صدرملک محمد آصف ایڈووکیٹ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چکوال بار کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے پندرہ لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کردی گئی ہے جو کہ جلد انتظامیہ کے حوالہ کردی جائے گی جس پر ملک محمد آصف ایڈووکیٹ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

زرائع سے معلوم ہوا کہ دو ماہ قبل چکوال بار کے ہردلعزیز صدر خواجہ اصغر فاروق نے مسلم لیگ ن لائرز ونگ کے صدر کے ہمراہ ملاقات کے دوران چکوال بار کی محرومیوں بارے آگاہ کرتے ہوئے فنڈز جاری کئے جانے بارے استدعا کی تھی جوکہ انہوں نے پوری کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

Proof

Proof