حکومت پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کر رہی ہے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حکومت پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کر رہی ہے۔ میرٹ ، خلوص اور قربانی کی ضرورت ہے۔ میاں نواز شریف عوام کی تقدیر بدلنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن اور سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کیلئے بلا سود قرضے دیئے جا رہے ہیں۔

چھوٹے کاشتکاروں کی سہولت اور ڈیزل بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کے اخراجات کم کرنے کیلئے شمسی ٹیوب ویل لگانے یا موجودہ ٹیوب ویلوں کو شمسی ٹیوب ویلوں سے تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک تخمینے کے مطابق آدھا فیصد پانی دینے والے شمسی ٹیوب ویل پر 11 لاکھ روپے لاگت آتی ہے۔ کاشتکار کو صرف ایک لاکھ روپے جمع کروانے ہونگے جبکہ بقیہ رقم اقساط میں ادا ہو گی۔

ان قرضوں پر مارکف کی ادائیگی حکومت خود برداشت کرے گی۔ اس سکیم کے تحت اگلے تین سالوں میں 30 ہزار ٹیوب ویلوں کیلئے یہ قرضے دیئے ساڑھے 12 ایکڑ تک کے کاشتکاروں کو دیئے جائیں گے۔ ایک سال میں 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں شفاف قرعہ اندازی کروائی جائے گی۔

جس سے کاشتکار ایک دن میں 1660 روپے بچا سکے گا۔ اسی طرح زرعی مشینری کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی سیل ٹیکس و ہولڈنگ ٹیکس ملا کر 43 فیصد تک ہے جس کو کم کر کے مجموعی طور پر 9 فیصد تک لایا جا رہا ہے۔ جس کے باعث کاشتکاروں کو آلات سستے ملیں گے۔