اسپیشل سیکریٹری داخلہ حکومت پاکستان شعیب صدیقی کی صاحبزادی کی شادی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل سیکریٹری داخلہ حکومت پاکستان شعیب احمد صدیقی کی صاحبزادی صباء صدیقی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں۔

شادی کی تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ،چیف سیکریٹری سندھ صدیقی میمن ،صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو ،منظور وسان ،ناصر حسین شاہ ،جام خان شورو ،وزیر اعظم ہائوس کے جوائنٹ سیکریٹری صالح فاروقی ،سنیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی ،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن ، عارف الہی ،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ،سلطان خواجہ ،ڈاکٹر امیر احمد شیخ ،منیر احمد شیخ ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی لیئق احمد خان ،سمیع احمد صدیقی ،ممتاز صنعتکار سراج قاسم تیلی ،میاں ذاہد منیر ،عقیل کریم ڈھیڈی ،سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب ،ڈپٹی کمشنر ز فرید الدین مصطفی،سلیم احمد خان راجپوت ،محمد زمان ناریجو ،سید محمد علی شاہ ،ڈاکٹر جنید علی شاہ ،راشد ربانی ،مشیر ربانی ،وقار مہدی ایڈیشنل کمشنر کراچی اسلم کھوسو ،روبینہ آصف ،نیشنل بنک آف پاکستان کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان ،مولانا بشیر فاروقی ،شکیل یامین کانگا ،صابر علی ،احمد علی راجپوت ،محمد اسلم خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔