بھمبر کی خبریں 12/11/2016

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ن لیگ کی حکومت نے پیپلز پارٹی کے دور میں دیا جانے والا تعلیمی پیکج ختم کر کے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا ہے پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے آزاد کشمیر کے دور دراز اور مشکل ترین علاقوں میں اداروں کو اپ گریڈ کر کے غریب اور مستحق طلباء و طالبات کو یکساںتعلیمی مواقع فراہم کئے ہیں،آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے میڈیکل کالجز ، وومن و زرعی یونیورسٹی دے کر تعلیم دوستی کا ثبوت دیا آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی حکومت میں دیا جانے والا تعلیم پیکج ختم کر کے کشمیری طلبا ء و طالبات کو علم سے محروم رکھنا چاہتی ہے موجودہ حکومت جو لوٹ مار اور انتقامی کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں اس کا حساب دیناہوگا تعلیمی پیکج کو ختم نہیں ہونے دیںگئے ۔کارکن تیار ی کریں چودہ نومبر بروز سوموار کو صبح دس بجے پیپلز ہائوس بھمبر میں تعلیمی پیکج کے خاتمے سمیت حکومت کی جانب سے جاری انتقامی کاروائیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار چوہدری پرویزاشرف سابق وزیر ہاوسنگ اینڈ پلاننگ نے میڈیا کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کارکنان تیار ہو جائیں سوموار کو احتجاج ہو گا اور تمام کارکنان پیپلز ہاوس بھمبر میں اکھٹے ہو جائیں ہم اپنے کارکنان کے ساتھ ہونے والی انتقامی کاروائیاں نہیں ہونے دیں گئے،انہون نے کہا کہ تعلیمی پیکج پیپلز پارٹی کا سنہری کارنامہ ہے جس کے خاتمے کے لئے ن لیگ کی حکومت ایڑی چوٹی کا زورلگا رہی ہے مگر ہم ان کے ناپاک اعزائم کو پورا نہیں ہونے دیں فئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی پیکج سے پورے آزاد خطے کی عوام کو فائدہ ہو گا نہ کے پیپلز پارٹی کو، انہوں نے مزید کہا کہ تمام کارکن پیپلز پارٹی سوموار کے روز احتجاجی ریلی میں شمولیت کو یقینی بنائیں اور اپنے حق کی جنگ میں حصہ لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عدالت عالیہ نے تعلیمی پیکج کی منسوخی کا نوٹیفکشن معطل کر کے ریاست کے اندر بسنے والے غریبوں اور ہزاروں کی تعداد میں زیر تعلیم بچوں کے دل جیت لئے ہیں عدلیہ کا فیصلہ قبول کریں گئے ان خیالات کا اظہار مرکزی راہنماہ پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عمرریاض ساگر نے اپنے خصوصی بیان میں انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی پیکج نہیں ہو سکتا ہائہ کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تعلیمی پیکج کا نوٹیفکیشن ہوا پیپلز پارٹی نے تعلیمی پیکج میرٹ پر دیان لیگ نے سازشیں کر کے نئی اصلاحات سامنے لائی ہیں اگر ن لیگ کی حکومت نے کوئی بھی عوام دشمن کوئی بھی اقدام اٹھایا تو ہم بھرپور مزاحمت کریں گئے اورپیپلز پارٹی کے کسی بھی کارکن کا نوکری سے فارغ کیا توہم بھر پور جوابی کاروائی کریں گئے، میڈیکل کالجز یونیورسٹیاں اور کالجز لوگوںکا حق ہیں اس حق سے عوام کو محروم نہیں کیا جا سکتا، آزادکشمیر میں تعلیمی پیکج چوہدری عبدالمجید کی حکومت کا عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس لئے تعلیمی پیکج کو ہم کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گئے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی غفلت سبزی ،فروٹ، گوشت، اور کریانہ فروخت ، کرنے والے دوکانداروں نے من مانے ریٹس مقررکر لئے شہری دوکانداروں کے ہاتھوں لٹنے لگے شہریوں کا اصلاح احوال کا مطالبہ، تفصیالات کے مطابق بھمبر میں دوکانداروں نے انت مچا دی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی غفلت کے باعث ،سببزی ، فروٹ ، گوشت ، اور کریانہ فروخت کرنے والے دوکاندار پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی طرف سے ریٹ لیسٹ نہ مہیا ہونے پر شہریوں سے من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں ۔ بھمبر کے شہریوں نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر شہر میں غیر متحرک پرائیس کمیٹیوں کو فعال کیا جائے اور دوکانداروں کو بر وقت ریٹ لسٹ جاری کی جائے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کے نواحی علاقہ ڈھوک کسچناتر کے پرائمری سکول کی بلڈنگ خستہ حالی کا شکار،بلڈنگ میں بڑی بڑی دراڑیں کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ، سکول میں زیر تعلیم بچوں کی زندگیاں داو پر لگ گیں،عوام علاقہ کا سکول کی خستہ حال بلڈنگ کو گرا کر نئی بلڈنگ تعمیر کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی علاقے ڈھوک کسچناتر میں قائم گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول کی بلڈنگ کی حالت انتہائی محدوش ہو چکی ہے بلڈنگ میں بڑی بڑی دراڑیں پڑی ہوئی ہیں جس کے باعث بلڈنگ کسی بھی وقت گر کر بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، عوام علاقہ نے بلڈنگ کی خستی حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی پرانی بلڈنگ گرا کر نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر خستہ حال بلڈنگ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) 24 نومبر کو سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کی کال پر ضلع بھمبر سے بڑا قافلہ سابق وزیر حکومت مرزا شفیق احمد جرال کی قیادت میں چکوٹھی روانہ ہو گا، انشااللہ 24 نومبر کو کشمیریوں کو جدا کرنے والے کنڑول لائن کو روند ڈالیں گئے ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس سٹی کے صدر خواجہ طارق محمود بٹ ، سٹی جنرل سیکریٹری شیخ محمد صادق نے بھمبر میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں مختلف مقاطب فکر کے لوگوں سے ملاقات کے دوارن کیا اس موقع پر انھوں نے لوگوں کو 24 نومبر چکوٹھی کے مقام پر لائن آف کنٹرول توڑنے کی دعوت دی دریں اثناء مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر مرزا محمد شفیق جرال نے ممتاز مسلم کانفرنسی راہنما راجہ مظہر ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر مسلم کانفرنسی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انتہائی جابرانہ اور ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر کے کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبانے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے ساڑھے تین ماہ سے زائد عرصہ گذر جانے کے باوجود کرفیوکا نفاذختم نہیں کیا گیا،اور آئے روز ممنوعہ اسلحہ کا استعمال کر کے کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد کو شہید اور معزور کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر کو سپورٹ کرنے کے لئے وہ کردار ادا نہیں کیا جو وقت کی ضرورت تھا۔ سردار عتیق احمد خان نے آزاد حکومت کی بے حسی کے تناظر میں 24 نومبر کو کنٹرول لائن کو عبور کرنے کی دعوت عام دی ہے، انشااللہ ان کا یہ اقدام تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا باعث بنے گا اور آزاد کشمیر کی عوام بھی بھرپور طریقے سے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں گئے انھوں نے کہا کے ضلع بھمبر کے عوام 24 نومبر کو پورے جوش و جذبے سے چکوٹھی کے مقام سے کنٹرول لائن عبور کرنے کے لئے شامل ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سٹی صدر مسلم کانفرنس خواجہ طارق محمود بٹ ،راجہ اشفاق احمد خان آف ملوٹ،نے اپنے مشترکہ بیان میں آزاد کشمیر پولیس کے آفیسران ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم ڈی ایس پی راجہ اظہر اقبال ، انسپیکٹر سردار سہیل یوسف اور انسپیکٹر چوہدری شہزاد کو شعبہ پولیس میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر پولیس میڈل ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ پولیس برنالہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروئیوں کا سلسلہ جاری بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 120 بوتل اعلی کوالٹی کی شراب برامد کر لی عوام علاقہ کا پولیس کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہارتفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایس ایچ او برنالہ نے نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اعطم عرف میٹھو ساکن کلیاں ملکانیاں کے ڈیرے پرکامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے اعلی کوالٹی کی 120 بوتل شراب برآمد کر لی اس موقع پر ایس ایچ او برنالہ چوہدری عمران نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تھانہ برنالہ کی حدود جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے لئے تنگ کر دی گئی ہے تھانہ کی حدود سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے صحافی اور عوام جرائم کی نشان دہی کریں بھرپور کاروائی کی جائے گی