حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، چوہدری مختار احمد ڈھل

Kharian

Kharian

کھاریاں (جی پی آئی) حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جبکہ ملک کی خارجہ پالیسی بھی ناکام ہے جس کی سب سے بڑی وجہ وزیر خارجہ کا نہ ہونا ہے ایک وجہ ہی حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی کے لئے بڑا ثبوت ہے۔

انشاء اللہ جب پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی ملک کی ایسی خارجہ پالیسی بنائیں گے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوگا اور قابل ترین شخص کو وزیر خارجہ بنایا جائے گا۔ بجلی، گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کو حکمران گذشتہ ساڑھے تین سالوں میں کنٹرول نہیں کر سکے جو کہ مینڈیٹ کی توہین ہے۔
ان خیالات کا اظہار راہنما پی ٹی آئی چوہدری مختار احمد ڈھل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عام استعمال کی اشیاء ضروریہ کی قیمت بھی دیہاڑی دار آدمی کی پہنچ سے کہیں دور ہیں لوگ فاقوں سے اور مہنگے علاج نہ کروا سکنے کی وجہ سے مر رہے ہیں جو کہ حکمرانوں کی ناکامی کے منہ بولتے ثبوت ہیں۔