حکومت نے مشرف کو باہر بھیج کر غلط روایت قائم کی: سراج الحق

Sirajul Haq

Sirajul Haq

نواب شاہ (جیوڈیسک) سراج الحق کا کہنا تھا کہ مشرف کے جانے پر استعفوں کا اعلان کرنے والے اپنی زبان پوری کریں۔ کراچی میں 24 سال سے جنات کا سایہ ہے جس وجہ سے کراچی میں خوف اور بدامنی کا راج ہے۔

ان کا کہنا تھا نیب کی کارروائی آئیڈیل نہیں، عدالتوں میں 150 سے زائد میگااسکینڈل پڑے ہیں۔

حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے مشورہ کیا تو ان کو اچھا مشورہ دوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا عدالتوں میں ابھی بھی نظریہ ضرورت زندہ ہے۔