بھمبر کی خبریں 4/3/2016

Hamza Khan

Hamza Khan

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) حکومت کی طرف سے پیٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں نما یاں کمی کے باوجود بھمبر اور گر دو نواح کے عوم کو ریلیف نہ مل سکا نہ تو پیٹرو ل کی قیمتوں میں کمی ہو ئی اور نہ ہی ٹرا نسپو رٹ کے کرا یوں میں کمی ہو سکی بھمبر اور گر دونواح میں پیٹرول70رو پے جبکہ ڈیز ل 80روپے میں کھلے عام فرو خت ہو نے لگا جبکہ پبلک ٹرا نسپو رٹ بھی سابقہ کرا یہ وصول کر نے میں مصروف ہیں ضلعی انتظا میہ پیٹرو ل ڈیز ل کی قیمتوں اور پبلک ٹرا نسپو رٹ کے کرا یوں میں کمی نہ کرواسکی عوام علاقہ کا شدید احتجا ج ،پیٹرو ل ڈیز ل کی زائد قیمت اور زائد کرا یہ وصول کر نیوا لوں کیخلا ف سخت کا رروا ئی کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق حکومت پا کستا ن کی طر ف سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نما یاں کمی کر نے کے با وجود ضلع بھمبر کے اندر لو گوں کا اس کا ریلیف مل سکا حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت63رو پے جبکہ ڈیزل کی قیمت 73رو پے مقرر کی ہے جبکہ بھمبر شہر اور گر دو نواح میں قائم پیٹرو ل اور ڈیز ل ایجنسیوں کے ما لک کھلے عام پیٹرو ل 70روپے جبکہ ڈیز ل 80روپے فروخت کر رہے ہیں یوںپیٹرو ل اورڈیزل 7روپے فی لیٹر مہنگا فروخت کررہے ہیں یوں پیٹرول ڈیز ل ایجنسیوں کے ما لکا ن لو گوں کو دونوں ہا تھوں سے لوٹ رہے ہیں اور حکومت کی طرف سے دئیے گئے ریلیف کے ثمرا ت کو عام آدمی تک نہیں پہنچ رہے جبکہ دوسری طرف پبلک ٹرا نسپو رٹ ما لکا ن نے بھی پیٹرو ل اور ڈیز ل میں نما یاں کمی کے با وجود کرا یوں میں کو ئی کمی نہ کی ہے ٹرا نسپو رٹر سابقہ کرا یہ نا مہ کے مطا بق کرا یہ وصول کر رہے ہیں یو ں بھمبر اور گر دو نواح کے عوام آج بھی حکومتی ریلیف سے محرو م ہیں اور ضلعی انتظا میہ خا موش تماشائی بنی ہو ئی ہے نہ تو پیٹرو ل ڈیز ل کی قیمتوں میں کمی اور نہ ٹرا نسپو رٹ کرا یوں میں کمی کیلئے ضلعی انتظا میہ کو ئی رو ل ادا کر سکی ہے عوام علاقہ نے پیٹرو ل ڈیز ل کی زائد قیمتوں اور ٹرا نسپو رٹروں کی طرف سے زائد کرا یہ وصو ل کر نے پر شدید احتجا ج کر تے ہو ئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ زائد قیمتیں اور زائد کرا یہ وصول کر نے والوں کیخلا ف سخت کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے اور ضلعی انتظا میہ کی طرف سے غفلت اور لا پرواہی بر تنے والے آفیسران کیخلا ف بھی کا رروائی کی جا ئے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر سیو ریج منصوبے کے دو را ن سیوریج لا ئنوں کا لنک اپ نہ ہونا ٹھیکیدا ر اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی کھلی غفلت ہے مسلم بازار بھمبر میں سیو ریج لا ئنوں کے ابل جا نے کے با عث علاقہ کے مکین شدید تعفن سے سخت پر یشان جبکہ مین ہولز میں سے گزرنے والی واٹر سپلا ئی لا ئنوں میں بھی گند ے پانی کے مکس ہو جا نے سے عوام علاقہ بیما ریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں بند مین ہو لز اپنی مدد آپ کے تحت کھو لنے کی کوششیں کئی روز سے کر رہے ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹھیکیدارکی مجا ل ہے کہ وہ عوام کو درپیش مسئلہ حل کر نے کیلئے اقداما ت اٹھا ئیں سیو ریج منصوبے میںکروڑوں رو پے ڈکار کر بھمبر کے عوام سے کھلواڑ کیا گیا ہے احتساب بیو رو آزاد کشمیر فا ئلوں میں خانہ پو ری کر نے کی بجا ئے بھمبر سیو ریج منصوبے میں ہو نے والے گپھلے کی تحقیقا ت کر ے اور نا قص کا م کروانے والے ٹھیکیدار اور محکمہ کے ذمہ دا را ن کیخلا ف کا رروائی عمل میں لا ئے اور اعلیٰ احکا م بھی اسکا نو ٹس لیں بصور ت دیگر عوام علاقہ شدید احتجا ج کر نے پر مجبو ر ہو نگے ان خیا لا ت کا اظہا ر نو جوان معروف سیاسی سما جی را ہنما ثاقب منیر بٹ عرف مٹھو بٹ نے کشمیر پر یس کلب بھمبر کے صحا فیوں کو مسلم بازا ر سے ملحقہ محلہ میں ابلتے گٹروں اور مین ہو لز کا معا ئنہ کروانے کے دو را ن کیا انہوں نے کہا کہ اہل محلہ اور با زا ر کے تا جروں کو گزشتہ کئی ما ہ سے سیو ریج لا ئن بند ہو نے کے با عث شدید مشکلا ت کا سامنا ہے سیو ریج لا ئن کے مین ہو لز آئے روز ابل پڑ تے ہیں جس سے ساری گند گی گلی اور بازار میں پھیل جا تی ہے متعدد با ر محکمہ پبلک ہیلتھ اور ذمہ دا ر ٹھیکیدار کو آگا ہ کر نے کے باو جود کو ئی شنوائی نہ ہو ئی جبکہ اہل محلہ اپنی مدد آپ کے تحت خا کر وبوں کے ذریعے صفا ئی کرا نے پر مجبو ر ہیں انہوں نے کہا کہ محلہ سے مسلم بازار تک آنیوالی سیو ریج لا ئن کی آگے کو ئی نکا سی نہ ہے اور سیو ریج لا ئن کا دھا نہ بند ہے جس کے باعث گند گی کوآگے جا نے کا کو ئی را ستہ نہیں ملتا اور گٹر ابل پڑ تے ہیں انہوں نے کہا کہ کروڑوں رو پے کے اس منصوبے میں انتہا ئی غفلت بر تی گئی ہے ٹھیکیدار اور محکمہ پبلک ہیلتھ بھمبر کے ذمہ داراوں نے مل کر اس منصوبے میں خو ب کر پشن کر کے کروڑوں کا مال دو نوں ہا تھوں سے لو ٹاہے جبکہ دوسر ی طر ف چیک اینڈ بیلنس کے ادا رے بھی خا موشی اختیا ر کئے ہو ئے ہیں انہوں نے کہاکہ ہما را احتساب بیو رو آزاد کشمیر کے احکا م سے مطا لبہ ہے کہ وہ اپنے دفتر میں بیٹھ کر صرف فا ئل ور ک نہ کر یں بلکہ عملی طو ر پر بھمبر سیوریج منصوبے میں ہو نیوا لی کر پشن گھپلے اور نا قص کا م کروا نے والے ذمہ دارا ن کے خلا ف تحقیقا ت کر کے کا رروائی کر یں اور ذمہ دا روں کو انصا ف کے کٹہر ے میں لا ئیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پا کستا ن تحر یک انصاف سما ہنی کے امیدوار اسمبلی چو ہدری اصغر علی گھوٹا ں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخا با ت میں تقر یباً دو سے تین ما ہ رہ گئے ہیں اس دورا ن الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر لسٹوں کی عجلت میں تیاری نا مناسب طر یقہ ہے عجلت میں تیا ر کی جا نیوا لی ووٹر لسٹوں میں بہت سے افراد کے ووٹ کا اندرا ج ہو نے سے رہ جا ئے گا تحصیل سما ہنی دوردراز دشوارگزار علاقوں پر مشتمل ہے نادرا کی موبا ئل وین کا دور دراز علاقوں میں جا نا نا ممکن ہو گا جس کے با عث بہت سے ایسے مر د وخواتین جن کی عمر یں 18سا ل یا اسسے تجاوز کر چکی ہیں شنا ختی کا رڈ کے بروقت نہ بننے کے با عث ان کی بڑ ی تعداد حق را ئے دہی سے محرو م رہ جا ئے گی الیکشن کمیشن ووٹر لسٹو ں کو مرتب کر نے کیلئے ٹا ئم فر یم میں اضافہ کر ے ان خیا لا ت کااظہا ر انہوں نے کشمیر پر یس کلب بھمبر میں صحا فیوں سے ایک نشست میں اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر لسٹوں کو مر تب کر نے کیلئے انتہا ئی قلیل وقت دیا گیاہے جس کے دورا ن بہت سے ووٹر مختلف مسائل کے باعث حق را ئے دہی سے محرو م رہ جا ئیں گے بیرو ن ملک،بیرون شہر یا پھر کسی دوسری جگہ رہا ئش پذ یرہو نیوا لے ریاستی با شند وں کے ووٹ اندراج میں بھی کا فی ابہا م پیدا ہو گا الیکشن کمیشن 15روز میں انتخا بی فہر ستیں مر تب کروانے کی بجائے پہلے 15روز تک تشہیر ی مہم چلائیں تا کہ الیکشن کمیشن کا پیغا م ہر عام وخا ص تک پہنچ جا ئے اس کے بعد ووٹر لسٹیں مر تب کر نے کیلئے مز ید ٹائم فر یم دیا جا ئے تا کہ حقیقی ووٹر اپنے حق را ئے دہی کااستعما ل منصفا نہ طر یقے سے کر سکے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)دین اسلا م اور پا کستا ن کو سب سے زیا دہ نقصا ن فر قہ بند ی کی وجہ سے ہوا جبکہ مسلما ن ایک دوسر ے کے بھائی بھا ئی ہیں جب اللہ ایک ،رسول ایک اور قرآن ایک تو پھر فر قہ پر ستی کہاں سے آگئی ہے فر قہ پر ستی کے خا تمہ سے دنیا سے دہشت گردی ختم ہو سکتی ہے ان خیا لا ت کااظہا ر مجا ہد غازی حمز ہ خا ن نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ علما ء اکر ام بھی بھی اس سلسلہ میں اپنا کر دار ادا کر یں اور فر قہ بند ی جیسی لعنت سے لو گوں کو چھٹکا رہ دلا ئیں انہوں نے کہا کہ فرقہ پر ستی کی بنیا دپر لا کھوں مسلما ن ما رے جا چکے ہیں ایک مسلما ن کو دوسرے مسلما ن بھائی کو فرقہ کی بنیادپر ما ر رہا ہے جو کہ امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکر یہ ہے آج تک سب سے زیادہ نقصان دین اسلا م کا فر قہ بند ی کیوجہ سے ہو اہے امت مسلمہ کو متحد ہو کر فر قہ پر ستی سے پا ک ہو کر کفا ر کی سازشوں کا مقابلہ کر نا ہو گا آج کا فر مسلما ن تو ہو نا چاہتا ہے لیکن وہ پر یشان ہے کہ کس فر قہ کا مسلما ن ہو جو مسلمانوں کیلئے لمحہ فکر یہ ہے انہوں نے کہاکہ ا ب وقت آگیا ہے کہ مسلما نوں کو متحد ہو کر فر قہ پر ستی کے خا تمہ کیلئے عملی اقداما ت کر نا ہو نگے ۔۔