حکومت کی جانب سے پٹرولیم نرخوں میں کمی خوش آئند ہے’ خالد جٹ

khalid Jutt

khalid Jutt

فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم نرخوں میں کمی خوش آئند ہے۔

پٹرولیم نرخوں میں کمی سے پیداواری لاگت میں کمی ہوگی جس سے مہنگائی کی شرح میں خاطر خواہ کمی آئے گی اور غریب عوام کو ریلیف ملے گا۔ پٹرولیم نرخوں میں 10 روپے سے زائد کمی کی باتیں کرنیوالے اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ حکومتی آمدنی میں کمی کر کے ملکی معیشت کو تباہ کیا جائے۔ یکمشت کمی کرنے سے ملکی معیشت زوال کا شکار ہو سکتی تھی لیکن لیگی قیادت نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین حکمت عملی ا پنائی اور عوام کو ریلیف بھی دیا اور معیشت کو سہارا بھی دیا۔

خالد جٹ نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایشین ٹائیگر بنے گا۔ ملکی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور آنے والا دور ملک میں ترقی اور خوشحالی لے کر آئے گا اور عوامی مسائل حل ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر تنقید کرنے والوں کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈہ نہیں اور محض نعروں اور دعوئوں سے عوام کو بے رقوف نہیں بنا جاسکتا۔