حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کے تحت پٹرول ایک روپے 3 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 80 پیسے سستا کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 3 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 80 پیسے کمی کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل 2 روپے 6 پیسے، مٹی کا تیل 4 روپے 83 پیسے اور ایچ اوبی سی ایک روپے 2 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔