حکمرانوں کی پالیسیوں سے پاکستان تنہائی کا شکار ہے: پرویز الہی

Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے باعث پاکستان مقروض اور عالمی تنہائی کا شکار ہے۔

مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں کرسمس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کرسمس کیک کاٹا۔

اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ ان کےدور میں پہلی بار اقلیتوں کی وزارت قائم کی گئی، اقلیتوں کے قومیائے گئے تعلیمی ادارے انہیں واپس کیے اوران کے لیے خصوصی فنڈز بھی قائم کیے گئے۔