گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین خانیوال میں شعبہ اُردو کے زیر اہتمام تقریری مقابلے کا انعقاد

Declamation Contest

Declamation Contest

خانیوال : گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین خانیوال میں شعبہ اُردو کے زیر اہتمام، وزیر اعلیٰ پرو گرام کے تحت اُردو تقریری مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں ضلع بھر سے طالبات نے شرکت کی۔

اِس تقریب کی نظا مت پروفیسر رضیہ رحمن کی زیر نگرانی مِس سمیر ا کیا نی ، مسز سلمیٰ سمن اور مس بینش نے کی ۔ صد ار ت پر نسپل پر و فیسر زینب مسعو د صا حبہ نے کی ۔ منصفین کے فر ائض مسز کو ثر پر و ین اور مسز ثر و ت یا سمین (گو رنمنٹ ہو م اکنا مکس کا لج ملتا ن ) اور مسز شمیم منیر (زینب ڈگر ی کا لج ملتا ن) نے سر انجا م دئیے۔انٹر کی سطح پر پہلی پو زیشن فا طمہ طا ر ق جن کا تعلق پنجا ب گر و پ آ ف کا لجز خا نیوال سے ہے۔

دو سری پو زیشن عا ئشہ ارشد جن کا تعلق گو رنمنٹ ڈگر ی کا لج جہا نیا ں سے ہے جبکہ تیسری پو زیشن ثنا ء لطیف جن کا تعلق گو رنمنٹ پو سٹ گر یجو یٹ کا لج بر ائے خو اتین خا نیوال سے ہے ۔ ڈگر ی کی سطح پر پہلی پو زیشن عدیلہ حسنین جن کا تعلق گو رنمنٹ کا لج بر ائے خو اتین خا نیوا ل سے دو سری پو زیشن میمو نہ لطیف جن کا تعلق گو ر نمنٹ ڈگر ی کا لج جہا نیا ں اور تیسری پو زیشن ثنا ء لطیف جن کا تعلق گو رنمنٹ کا لج برائے خو اتین نے حا صل کی۔

پو سٹ گر یجو یٹ کی سطح پر پہلی پوزیشن نمر ہ ارشا د اور دو سری پو زیشن اقصیٰ بطو ل نے حا صل کی دو نو ں کا تعلق گو رنمنٹ پو سٹ گر یجو یٹ کا لج خا نیوال سے ہے ۔ تقر یب کے آ خر میں پر نسپل پر و فیسر زینب مسعو د نے اپنے خطا ب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب کا یہ بڑا احسن اقدا م ہے اِس قسم کے مقا بلو ں سے طا لبا ت میں اعتما د پید ا ہو تا ہے اور یہ جا ری و سا ری رہنا چا ہیے۔تقریب کا اختتا م قو می ترا نے پر ہوا۔

راشد ملک خانیوال