حکومت کی طرف سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا کام جاری ہے، حاضر خان چشتی

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاضر خان چشتی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا کام جاری ہے، انشاء اللہ 2018 ئ میں لوڈشیڈنگ نام کی کو ئی چیز نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بعض سیاسی مخالف ملکی ترقی کی راہ میں رکائوٹیں حائل کرنا چاہتے ہیں ،”سی پیک” منصوبہ پاکستان کے مخالف قوتوں کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں جہاں ملک میں لا تعداد ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا وہیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ،پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامز ن ہے۔۔۔

سید حسن عباس بخاری ڈسٹر کٹ رپورٹر پاکپتن