حکومت اور پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے فیصلے پر مطمئن

Government ,PTI and  Judicial Commission

Government ,PTI and Judicial Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق سپریم کورٹ کے جوڈیشل کمیشن بنانے کے فیصلے پر حکومت اور اپوزیشن نے اتفاق کر لیا۔ لیگی وزراء نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے سرنڈر کر دیا، سیاسی مخالفین بھی غیرسیاسی طریقے چھوڑ دیں۔

پی ٹی آئی رہنماء کہتے ہیں کہ عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے، ٹی او آرز پر حکومت نے سات ماہ ضائع کئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عدلیہ انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی۔

پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن کے قیام پر حکومت اور تحریک انصاف متفق نظر آئیں لیکن الزام تراشی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔