پنجاب حکومت اب جتنی مرضی تاویلیں پیش کرے مگر عوام جان چکے ہیں، رانا جاوید اشرف

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف سٹی کے سینئر نائب صدر رانا جاوید اشرف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اب جتنی مرضی تاویلیں پیش کرے مگر عوام جان چکے ہیں کہ ان کی صوبائی حکومت ہر سطح پر ناکام ہو چکی اور حکومت کرنے والے سب نااہل ہیں، مہذب معاشروں میں یہ رواج عام ہے کہ اگر کوئی حادثہ ہو جائے یا دہشتگردی کی کوئی واردات سے متعلقہ وزیر ذمہ داری قبول کر کے استعفیٰ دے دیتا ہے مگر یہاں ڈھٹائی کا یہ عالم ہے کہ حساس اداروں کی جانب سے خودکش حملے کی 6 روز قبل اطلاع دی گئی مگر کمیشن بنانے میں بہت زیادہ مصروف یہ نا اہل حکمران عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدام نہ کر سکے جس کے نتیجے میں ہمیں 2بہترین پولیس افسران سمیت ایک درجن سے زائد بے گناہ جانوں کا نذرانہ دینا پڑا انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کے جعلسازوں نے وزارت دخلہ اور نیکٹا کے مراسلوں پر کان نہیں دھرنے تو ان دونوں محکموںکا کیا فائدہ ان کو بند کر دینا ہی بہتر ہے۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والے خودکش دھما کے کی میاں شہباز شریف کو فی الفور ذمہ داری قبول کر تے ہوئے استعفیٰ پیش کر دینا چاہئے تھا مگر اقتدار سے چمٹے رہنے کی ہوس نے انہیں ایسا نہیں کرنے دیا تاہم اب ان کے اقتدار کو گرہن لگ چکا ہے اور بہت جلد یہ لو گ اپنے کئے کا حساب دیتے پوری قوم کو نظر آئیں گے۔