حکومت عوامی خدمت کے تمام تر وعدے پورے کر رہی ہے : حاجی قیصر امین بٹ

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے گئے تمام تر وعدے پورے کررہی ہے اور وطن عزیز پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کی شاہراہ پر ہر طریقے سے گامزن ہے۔

ان خیالات کا اظہار حاجی قیصر امین بٹ القادری نے راوی روڈ آفس میں پاکستان لیگ ن کے کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے کہاکہ عوام کی بے لوث خدمت کی بدولت انشاء اللہ 2018ء کے الیکشن میں بھی کلین سویپ کرتے ہوئے حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی۔

حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا عوامی خدمت کا ویژن عوام کے سامنے ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی کی قطعی گنجائش نہیں ، انہی عوامی خدمات کی بدولت میاں برادران پاکستانی عوام کی دلوں کی دھڑکن ہیں۔