گورنمنٹ کی ریکوری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے، سلمان غنی

Salman Ghani

Salman Ghani

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر قصور سلمان غنی کے زیر صدارت سرکاری واجبات کی ریکوری کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، ڈی او سی میاں بہزاد عادل، اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی ، اے سی چونیاں شیخ محمد سلیم خالد ، اے سی پتوکی محمد نواز گوندل ، ڈسٹرکٹ سروس سنٹر انچارج اراضی ریکارڈ محمد عمر ضیائ، اے ڈی ایل آر قصور احمد حسن ، تحصیلدار زچونیاں اظہر محمود ، پتوکی مہتاب احمد خاں، کوٹ رادھاکشن قمر محمودمنج ،انچارج ڈسٹرکٹ ریونیو اکائونٹس برانچ محمداکرم بھٹی ، اسسٹنٹ سید قیصر علی شاہ ، ریونیو افسران ، نائب تحصیلدارز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ڈی سی او سلمان غنی نے اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی ، آبیانہ ، تاوان ، سٹیمپ ڈیوٹی ، رجسٹریشن فیس اور کیپٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی کا تفصیلاً جائزہ لیا اور فرداً فرداً تمام ریونیو افسران کی کارکردگی کو چیک کیا۔

اس موقع پر ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران کو حکم دیا کہ گورنمنٹ کی ریکوری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اور نادہندگان کیخلاف قانون کیمطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور کسی کیساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جو ریونیو افسران سرکاری واجبات کی ریکوری میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرینگے انکے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔