گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹائیں میں تین سال سے انگلش کا استاد موجود نہیں

Dr Amjad Hussain

Dr Amjad Hussain

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹائیں میں تین سال سے انگلش کا استاد موجود نہیں تین سال قبل انگلش ٹیچر بشارت شاہ ڈیپو ٹیشن پر اسلام آباد بھیجے گئے جن کی جگہ تا حال کوئی استاد حاضر نہیں کیا گیا۔

ہائی سکو میں انگریزی پڑھانے والے معلم کی عدم موجودگی کی وجہ سے طلباء کا مستقبل تاریکی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے عوام علاقہ کا کہنا ہے کے مہنگے سکولوں کے اپنے بچوں کو تعلیم دلانے والوں کو کیوں ہمارے بچے نظر نہیں آتے۔

تعلیم جو کے بنیادی حق ہے ہماری اولادوں کو جان بوجھ کر اس حق سے محروم رکھا جا رہا ہے معلم نہ ہونے کے باعث بچوں کے ورثاء میں شدید تشویش پائی جاتی ہے انگریزی جیسے اہم مضمون کی تعلیم سے نئی نسلء محروم ہے وہ مقابلہ کی پوزیشن میں نہیں۔

ورثاء میں شدید تشویش پائی جاتی ہے عوام علاقہ نے کہا کے استاد حاضر نہ ہونے کے باوجود تنخواہ وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ہمارا مطالبہ ہے کے حکومت آزاد کشمیر سے استاد کی تعیناتی اور احتساب بیو رو سے جعلسازی سے تنخواہ لینے والے کے خلاف کارروائی کی جائے۔