حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کی منظوری عوام کیلئے خطرہ ہے۔ سجاد احمد

Sindh Assembly

Sindh Assembly

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے رہنماؤں سجاد احمد ڈوگہ، چودھری عبدالروف ڈوگہ، ندیم افضل ڈھیرو گھنہ و دیگر نے سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے تعلیمی اداروں سمیت دیگر پبلک مقامات پر ممکنہ دہشتگردانہ حملوں کی اطلاعات اور پولیس کی جانب سے ریڈ الرٹ کے اجراءکے باوجود حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کی منظوری کو سندھ اور اس کے عوام کیلئے خطرنال قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مطلوب مگر اعلیٰ شخصیت کی گرفتاری سے قبل وزیراعلیٰ کی منظوری صوبے میں طبقاتی نظام اور بادشاہت کے قیام کی دلیل ہے۔

یعنی صوبے میں عوام و حکمرانوںکے بعد غریب و امیر کی تفریق کے بعد اب اعلیٰ و پست شخصیات کی تفریق کو بھی جنم دیا جارہا ہے اور عوام کو باور کرایا جارہاہے کہ اعلیٰ وہ ہے جو دولت اور اقتدار کا حامل ہو جبکہ پاکستان کے حالات ثابت کررہے ہیں کہ دولت و اقتدار قابلیت ‘ تعلیم ‘ اخلاق ‘ کردار اور کاروبار سے نہیں بلکہ دھوکا دہی ‘ ظلم و ستم ‘ قتل و غارت ‘ استحصال و کرپشن اور جرائم پیشہ عناصر و دہشتگردوں کی سرپرستی سے حاصل ہوتا ہے۔ اسلئے اعلیٰ بننے کیلئے ہر فرد کو ان صفات و اوصاف کا حصول لازم بنانا ہواگا کیونکہ مستقبل میں صرف اعلیٰ شخصیات ہی محفوظ رہ سکیں گی۔