حکومت کا 2 لاکھ 25 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کا فیصلہ، ذرائع

Sugar

Sugar

لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے شوگر ملز مالکان کو 2 لاکھ 25 ہزار ٹن چینی کی برآمدات کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ چینی کی برآمدات پر کسی قسم کی مراعت نہیں دی جائے گی۔ چینی کی برآمدات کا فیصلہ شوگر ایڈوائزی بورڈ کی تجاویز پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی کی برآمدات کے فیصلے کی منظوری کے لئے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجی جائے گی۔ فیصلے کی منظوری سے شوگر ملز مالکان 31 مارچ 2017 تک مقرر مقدار برآمد کر سکیں گے۔

اس سے قبل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایک خط کے ذریعے وزارت تجارت سے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔