حکومت اور علما میں مدارس کی رجسٹریشن اور نصاب پر اتفاق ہو گیا: چودھری نثار

Nisar Ali Khan

Nisar Ali Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ حکومت اور علما میں مدرسوں کی رجسٹریشن اور نصاب پر اتفاق ہو گیا ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے ، انٹیلی جنس ایجنسیوں کو زیادہ متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔

قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ ساڑھے 11 کروڑ سمز کی تصدیق کی گئی جبکہ 9 کروڑ سمز بلاک کی گئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بوگس اسلحہ لائسنس پر کارروائی جنوری سے شروع کر دیں گے انہوں نے کہا کہ علماء کے ساتھ مدرسہ رجسٹریشن اور نصاب کے حوالے سے اتفاق ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا صرف ملٹری آپریشن سے ملک کے حالات بہترنہیں بنایا جا سکتا ۔ بعد ازاں چودھری نثار نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو زیادہ متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

چودھری نثار کا کہنا تھا کسی بھی ملک سے بغیر کاغذات آنے والے کو واپس بھیج دیا جائے گا ، یورپی وزرائے داخلہ کو پاکستانیوں کے حوالے سے خط لکھیں گے۔