حکومت ٹیکنیکل اور نان کلریکل سٹاف کو بھی اپ گریڈ یشن پالیسی میں شامل کرے۔ ایپکا ٹی ایم ایز

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: ایپکا ٹی ایم ایز فیصل آباد کے صدر الیاس شاکر ‘ زاہد ملک ‘ میاں اظہر ‘ محمدخان کلو اور دیگر راہنمائوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ٹیکنیکل اور نان کلریکل سٹاف کو بھی اپ گریڈ یشن پالیسی میں شامل کرے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے بذریعہ نوٹیفکیشن نمبری FD.PC.39-14/77(pt.IV)APCA/ 2008 (provl مورخہ 04-01-2016 سے پانچ سٹیپ اپ گریڈ کر دیا ہے جبکہ ٹیکنیکل سٹاف و نان کلیریکل سٹاف سکیل 1 تا16 کو نظر انداز کیا گیا ہے قیام پاکستان سے لے کر اب تک صوبہ پنجاب میں قائم ہونے والی تمام حکومتوں نے ٹیکنیکل سٹاف و نان کلیریکل سٹاف سکیل1 تا 16 کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا امتیازی سلوک روا رکھتے ہوئے غیر مساویانہ برتائو کیا ہے۔ اب بھی حکومت ناانصافی اور اس مہنگائی کے دور میں ٹیکنیکل سٹاف و نان کلیریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن نہ کرکے ہمارے بچوں کا معاشی قتل کررہی ہے ہم گزشتہ تین ماہ سے اپنے اپنے تحصیل و ضلعی ہیڈکوارٹرز پر پرامن احتجاجی جلوس ‘ ریلیاں نکال رہے ہیں۔

مگر ہماری داد رسی نہ کی گئی ہے اندریں حالات بالا مرکزی و صوبائی تمام قیادت نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام ٹیکنیکل سٹاف و نان کلیریکل سٹاف (سکیل 1 تا 16 ) 30 مارچ 2016 ء سے اپنے حقوق کے حصول تک لاہور میں پرامن احتجاجی دھرنا دیں گے لہٰذا تمام محکموں کے ملازمین اس احتجاجی تحریک میں اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔ سی ڈیز سیکرٹریز یونین کونسلز کا وفد سید مخدوم حسین شاہ ‘ محمد عاطف اور محمد طلحہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی میں شرکت کرے گا۔