حکومت چوروں کو بچانے کیلئے نیب کا کریا کرم کرنے پر تلی ہے‘ سولنگی اتحاد

NAB

NAB

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حکومتی حلقوں اور حکومتی جماعت کے قائدین و رہنما ¶ں کے رویئے میں نیب کیلئے سختی و نفرت کو قومی مفاد کیخلاف قرار دیتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی نے سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈاکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگرنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نیب کے بارے میں معاندانہ اور مخاصمانہ رویے پر عمومی تاثر ہے کہ یہ لوگ چوروں کو بچانا چاہتے ہیں۔

خورشید شاہ کہتے ہیں کہ پنجاب میں کرپشن نہیں تو چیخیں کیوں نکل رہی ہیں۔ لگتا ہے حکومت نیب کا کریا کرم کرنے پر تلی ہوئی ہے‘ ایسا ہوا تو اسکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچے گا، بدنامی اور جگ ہنسائی ہوگی۔ نیب میں اگر اصلاحات کی ضرورت ہے تو یہ مدنظر رکھ کر ضرور کریں تاکہ کرپٹ عناصر کیلئے بچ نکلنے کا کوئی امکان نہ رہے۔ نیب کا آزاد رہنا ہی غیر جانبدارانہ احتساب کیلئے بہتر اور ضروری ہے۔