حکومت وقت بہانوں سے ہمارے اساتذہ کو تنگ کرتی رہی ہے، محمد سرفراز

Protest

Protest

گجرات : پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات کے صدر چوہدری محمد سرفراز نے کہا کہ حکومت وقت بہانوں سے ہمارے اساتذہ کو تنگ کرتی رہی ہے ، مگر تاریخ گواہ ہے کہ اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوئی جس کا وضح ثبوت ہمارے اساتذہ کا اتحاد اور حب الوطنی ہے۔

پی ٹی یو سمیت تمام اساتذہ PECOکے امتحانات کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں انشاء اللہ اکتیس جنوری کو اساتذہ کی بہتری کے لیے اہم اعلانات کئے جائیں گے وہ گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں گجرات پریس کلب کے اندر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر رہے تھے چوہدری محمد سرفراز نے کہا کہ ضلع گجرات کے 150تعلیمی اداروں میں سے صرف تین ادارے پیف کے انڈر رہ گئے ہیں انشاء اللہ ہم ایک سکول بھی پیف کے انڈر نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی کسی ٹیچر کو ٹرانسفر ہونے دیں گے ہمارے کامیابی میں اساتذہ کی طاقت اور اتحاد شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر دور میں اساتذہ کی طاقت اور اتحاد شامل ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر دور میں اساتذہ کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور سرخرو ہوئے ، ضلع منڈی بہاو الدین ہم سے الگ نہیں ہے ، چوہدری محمد سرفراز نے مزید کہا کہ کلرکوں کی اپ گریڈیشن خوش اائند ہے تاہم پرائمری اور ایلیمنٹری اساتذہ کو گریڈ 14دیا جائے دیگر سینئر اساتذہ کو بھی ایک ایک گریڈ بڑھا یا جائے انشاء اللہ ہم اس حکومت سے اپنے حقوق منوائیں گے ، اور سکیل بھی چھین کر لیں گے پنجاب ٹیچرز یونین منڈی بہاو الدین کے صدر چوہدری بشیر وڑائچ نے کہا کہ اساتذہ ملک کے امین اور رکھوالے ہیں منڈی بہاو الدین متحدہ محاذ اساتذہ گجرات کے اساتذہ کے شانہ بشانہ ہے ہم پنجاب کے سرکاری سکولوں کو کسی صورت بھی پرائیویٹ نہیں ہونے دیں گے۔

یہ پی آئی اے ، ریلوے ، سٹیل مل یا میٹرو پل نہیں جس کی نجکاری اپنی مرضی سے کی جاسکے بلکہ یہ محکمہ تعلیم ہے 2001اور 2007میں بھی اپنے حقوق کی آواز بلند کی اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے صدر سینئر سٹاف ایسوسی ایشن ضلع گجرات محمد ےٰسین وڑائچ نے کہا کہ غیور اساتذہ نے جس اتحاد کا مظاہرہ آج کیا ہے انشاء اللہ ہم اپنے حقوق حاصل کر کے ہی واپس جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں تعلیم کے لیے جان کی قربانی بھی دینے سے دریغ نہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا چیئرمین نامنظور ہے قائدین حکم کریں 2007کی طرح پیف کی احکامات گلیوں اور سڑکوں میں پھینک دیں گے انہوں نے کہا کہ آج کا مجمع ایک جھلک ہے۔

اگر ہماری فوج آئی تو سیاستدانوں سمیت حکومت کو بہاکر لے جائے گی ہم حکومت وقت کو تنبیہ کر تے ہیں کہ اپنے فیصلوں پر غور کرتے ہوئے ہمارے جائز مطالبات منظور کئے جائیں صدر ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات محمد عامر بوٹا نے کہا کہ اساتذہ پر بے جا پابندیاں نامنظور ہیں اساتذہ کو ڈی گریڈ کیا جا رہا ہے جب تک اساتزہ کو اپنا مقام نہیں ملے گا ادارے تباہ اور معاملات بہتر نہ ہونگے ، بچوں کے 60فیصد رزلٹ پر اساتذ ہ پر پابندی منظور نہیں ، ایس ای ایس خواتین ونگ کی صدر مس تنویر بیگ نے کہا کہ اساتذہ کی قابلیت کے مطابق سکیل دینے تک احتجاج جاری رکھیں گے یہ PECنہیں بلکہ PEAKہے پیک کے امتحانات میں ایک سکول کے بچوں کے رولنمبر ز میں ایک سو نمبروں کا خلاء ہے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کو پرموٹ کرنا کہا ں کی عقلمندی ہے۔

صدر پی ٹی یو راولپنڈی سید حامد علی شاہ نے کہا کہ ضلع راولپنڈی کے اساتذہ کو ریورس ہونے پر مجبور کر دیا چوہدری محمد سرفراز یہاں جو فیصلہ کریں گے کہ سب سے پہلے راولپنڈی میں اس پر علمدرآمد ہو گا انہوں نے کہا کہ مفت تعلیم حکومت کی ذمہ دار ی ہے ، احتجاجی ریلی سے صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن پرویز احمد چیمہ نے کہا کہ یہ ہمارے بقاء کا مسئلہ ہء صدر ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات چوہدری اختر علی شاہد نے کہا کہ پی ای سی چند لوگوں کی بنائی ہوئی ہے ، جس کا مقصد حیلے بہانوں سے اساتذہ کو نکالنا ہے جب تک ایک ٹیچر ہمارے ساتھ موجود ہے۔

اپنے حقوق کی آواز بلند کر تے رہیں گے ، چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی محمد انور بھٹی نے کہا کہ حکومتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں ہم کل بھی یہاں تھے آئندہ بھی یہاں رہیں گے ہر دور میں حکمرانوں سے ہم لڑتے آئیں ہیں انشاء اللہ اس بار بھی کامیاب ہونگے ، اجلاس سے صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات محمد ساجد ندیم بٹ نے بھی خطاب کیا ،، آخر میںمحمد حسین بھٹی نے دعا کرائی۔