حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اس لئے غریب عوام پر پٹرول بم گرایا جا رہا ہے. نبیلہ بٹ

Nabila Butt

Nabila Butt

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ملتان پی ٹی آئی کی سینئر رہنما نبیلہ بٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے پٹرول ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو پھر پی ٹی آئی کی خواتین احتجاج پر مجبور ہو جائیں گی. انہوں نے کہا حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے. اس لئے غریب عوام پر پٹرول بم گرایا جا رہا ہے.

حکومت نے کچھ ہی عرصہ پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا اور اب مزید قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں. حکومت کو ایسا نہیں کرنا چاہئے. نبیلہ بٹ نے مزید کہا کہ آج بھی پاکستان کے کئی دیہات میں مٹی کا تیل بطور ایندھن استعمال ہوتا ہے اگر اس کی قیمت بڑھ گئی تو اس سے دیہی عوام کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے اور وہ براہ راست متاثر ہوں گے جوکہ ظلم ہے۔