حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

Pulses

Pulses

کراچی (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف دالوں کی قیمتیں 12 روپے تک بڑھا دی گئیں۔ یوٹیلیٹی ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب یوٹیلیٹی اسٹورز پر ان کے دام بڑھا دیے گئے ہیں۔

اس وقت یوٹیلیٹی اسٹور پر دال مصور 12 روپے اضافے سے 145 روپے، دال ماش 5 روپے اضافے سے 195 روپے، مونگ کی دال 5 روپے بڑھ کر 160 روپے اور دال چنا 4 روپے اضافے سے 124 روپے کلو ہو گئی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ اب یوٹیلیٹی اسٹورز سے بھی سستی اشیاء کا حصول آہستہ آہستہ نا ممکن ہوتا جا رہا ہے اس لئے حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز پر سے دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے تا کہ عوام کو کچھ ریلف مل سکے۔