گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کا رانا احسان کی رہائش گاہ آمد والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

PML-N KARACHI

PML-N KARACHI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کا مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری مالیات رانا احسان کے گھر آمد والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر سنیٹر سلیم ضیاء ،شاہ محمد شاہ ،علی اکبر گجر ،عصمت انور محسود ،رانا طارق ،اسرار مشوانی ،حاجی چن زیب ،ملک ریاض ،حاجی امین مانا ،ڈاکٹر صفدر ،کھیل داس کوہستانی ،ڈاکٹر سندر شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ،گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے رانا احسان سے ان کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری