سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے برسلز پہنچ گئے

Chaudhry Sarwar

Chaudhry Sarwar

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے برسلز پہنچ گئے، آج انکی ملاقات برسلز پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ سے ہوئی، ملاقات میں چوہدری سرور نے مسئلہ کشمیر پر اگاہی دی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے کیلئے عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔

ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر اور برسلز پارلیمنٹ میں فرینڈ آف پاکستان گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر منظور ظہور کی دعوت پر سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وائس پریزیڈنٹ برسلز پارلیمنٹ امین اوسکارا، ممبر برسلز پارلیمنٹ سمون سوسکنڈ، ممبر برسلز پارلیمنٹ احمد القطیبی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے بھی شرکت کی۔ چوہدری سرور نے ممبرز برسلز پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر کی موجودہ سورتحال پر اگاہی دی اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو کھل کر بیان کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے۔

وائس پریزیڈنٹ برسلز پارلیمنٹ امین اوسکارا نے مجھے مسئلہ کشمیر کی اتنی معلومات نہیں مگر اس طرح کی میٹنگز اور سیمینارز کرنے سے اس مسئلہ کو سمجھنے میں آسانی ہوگی اور جتنی زیادہ معلومات ہوگی اتنا ہی بیتر طریقے سے ہم یہاں لابی کر سکین گے۔

چوہدری سرور نے فرینڈز آف پاکستان گروپ کو پاکستان کا دورہ کرنیکی دعوت بھی دی جسے چیئرمین گروپ نے قبول کرتے ہوئے اس بات کی یقین دھانی کروائی کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کرینگے تانکہ مسئلہ کشمیر کو فیکٹ اینڈ فگرز کے ساتھ جان سکیں۔