گورنر سندھ سے کور کمانڈر کراچی کی ملاقات

Ishrat Ul Ebad Khan and Naveed Mukhtar

Ishrat Ul Ebad Khan and Naveed Mukhtar

کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں شہر میں امن وامان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

گورنر سندھ اور کور کمانڈر کراچی نے شہر میں امن وامان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا۔