گورنر سندھ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

Saeed uz Zaman Siddiqui

Saeed uz Zaman Siddiqui

سندھ (جیوڈیسک) گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے اور انہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ کو سینے میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال لایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کی طبیعت اب بہتر ہے، ڈاکٹروں نے گورنر سندھ کو احتیاطاً ایک دن کے لیے اسپتال میں روک لیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق سعید الزماں صدیقی کے سینے میں انفیکشن ہے تاہم اب حالت قدرے سے بہتر ہے۔