گورنر سندھ دبئی روانہ، آصف زرداری سے اہم ملاقات متوقع

Ishratul Ibad

Ishratul Ibad

کراچی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سندھ کی سیاسی صورتحال سنبھالنے کے لئے متحرک ہو گئے ہیں۔

اس سلسلے میں گورنر سندھ دبئی روانہ ہو گئے جہاں وہ آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے۔

پیپلز پارٹی نے الطاف حسین سے رابطہ نہ ہونے کے بعد گورنر سندھ سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کی سیاست کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔