گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول میں تقریب تقسیم انعامات و تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی

Speech

Speech

فیصل آباد : گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 104 ج ب میں تقریب تقسیم انعامات و تقسیم یکس و یونفارم کی منعقدہ تقریب ہوئی اس موقع پرمہمان خصوصی آزاد علی تبسم ایم، پی اے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری سکولوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تقریب کے مہمان خصوصی آزاد علی تبسم نے مزید کہا کہ سکول کی کاکردگی اور خوبصورتی کو دیکھ کر مجھے خوشی ہو ئی میری کو شش ہو گی کہ میںجلد از جلد گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈی سکول کا درجہ دلوائوں۔

انہوں نے اس موقع پر بچوں میں بیگ اور کتابیں اور یونفارم تقسیم کیں اور اعلی کار کر دگی دکھا نے والے بچوں میں میڈل بھی تقسیم کیئے سکول کی ہیڈ مسٹرس محترمہ شمشاد بیگم چوہدری عبدالستار جٹ ایڈ ووکیٹ سابقہ ناظم اور چیئرمین 183 مصباح بن ستار نے بھی خطاب کیا چوہدری عبدالستار جٹ سابقہ ناظم اور ہیڈ مسٹریس محترمہ شمشاد بیگم نے مہمان خصوصی محترمہ آزادعلی تبسم MPA کا خصو صی طور پر شکر یہ ادا کیا اور سکول کو ہائر سکینڈی کا درجہ دیوانے کے اعلان پر مہما ن خصوصی آزاد علی تبسم کا عام ممبران سکول اور سٹاف نے بھی بھر پورشکریہ ادا کیا۔