گرینڈ سٹی میں گرے ہونڈ ٹریک ریس کا شاندار آغاز ہو گیا

Lala Musa

Lala Musa

لالہ موسی : گرینڈ سٹی میںگرے ہونڈ ٹریک ریس کا شاندار آغاز ہو گیا، گرے ہاونڈ ریس دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین پہنچ گے پہلے دن کی ریس میں 118 گرے ہاونڈز نے حصہ لیا ہے شائقین نے شاندار گرے ہاونڈ ریس کے انعقاد پر گرینڈ سٹی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تفریح کے مواقعے فراہم کرنے کیلئے آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آج کی تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری گلزار محمود چیلیانوالہ تھے گرے ہاونڈ ریس میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر سے بھی118 ٹیموں نے مقابلوں میں حصہ لیا ہے ،ختتامی تقریب14مارچ کو ہو گی جس کے مہمان خصوصی ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ اور تقریبات کی صدارت سید ریحان بن وارث گیلانی کریں گے ریس میں جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے کا خصوصی انعام دیں گے۔