گرینڈ افطار ڈنر

Iftar

Iftar

تحریر : شاہ بانو میر
ماہِ رمضان کا مہینہ آتے ہی روزوں کو کھلوانے کا اہتمام کیا جاتا ہے جسے عام زبان میں افطار کہا جاتا ہےـ یہ خوبصورت قدیم انداز اسلام نے متعارف کروایاـ مولانا جمیل صاحب کو ابھی ٹی وی پر سنا ان کا مخلوط افطار کے بارے میں کہنا ہے کہ اس کا ماہِ رمضان سے کوئی واسطہ نہیں ہےـ آپ ﷺ نے لعنت فرمائی ان پر جو ماہِ رمضان کو پائیں اور اپنی مغفرت کی دعا نہ کریں یا کوشش نہ کریں۔

سمجھ سے باہر ہے فسق و فجور اور دل اتنے غلاف میں لپیٹے گئے کہ ہم نے اسلامی شعائر کا سر عام مزاق اڑانا گویا کفارِ مکہ کا شیوہ اپنا لیا؟ ترس آتا ہے ان جہلاء پر جنہوں نے قبل از اسلام کا دور تازہ کر دیا جب آپ ﷺ کے سامنے اسلام کیلیۓ ایسے ہی انداز اختیار کئے جاتے تھے ـ اللہ پاک خاص ہدایت عطا فرمائے اس مبارک مہینے میں کہ اُس کیلیۓ بھٹکے ہوؤں کو راہ دکھانا کچھ مشکل نہیں شرط صرف طلب ہے ـ گزشتہ روز مجھے اللہ پاک نے سعادت عطا فرمائی کہ میں نے 7 مختلف گھروں یعنی فیملیز کی افطار کروائی ـ قرآن سے جو شعور عطا ہوا اس کے بعد اس رمضان کے اس اس افطار میں عجیب کیفیت تھی پہلے سوچ ہوتی تھی کہ کیا کیا بنانا ہے۔

اس بار خیال تھا کہ ہم سب ماشاءاللہ اتنی بڑی تعداد میں ہیں خواتین و حضرات اور بچےّ تو نمازوں کا اہتمام کیسے ہوگا؟ ماشاءاللہ حیرت کا مقام تھا جب میں اذانِ مغرب کے وقت بچوں کی طرف فرشی دستر خوان کافی طویل تھا ـ ماشاءاللہ اللہ پاک کی انواع و اقسام کی نعمتوں سے سجا ہوا تھا ـ ایک ایک چیز کو دیکھ کر منہ سے صرف ایک ہی جملہ نکل رہا تھا کہ یااللہ حق حلال کی کمائی سے تیار کی گئی اس افطار کو بے شمار درجوں کی بلندی کے ساتھ اپنے حضور قبول کر لے ایک ایک چیز بہت منت سے تیری محبت میں بڑی توجہ سے بنائی ہے لذت اور برکت عطا فرمانا ـ رحمت ہی رحمت روشنی کا اندیکھا خوبصورت پرنور احساس سب کے چہروں پر کچھ بچے ائیرپورٹ پے کام کرنے کی وجہ سے والدین کے ساتھ تھے اور روزے کی وجہ سے نقاہت زدہ تھے ـ خواتین کے سادہ سنجیدہ چہرے غمّاز تھے کہ وہ بچوں کو عملی طور پے سکھا رہی ہیں کہ روزے کی اہمیت اور نزاکت یہ ہے کہ اس کے درجات کی بلندی کیلیۓ کئی حلال سے بھی محتاط رہا جائے۔

Roza Iftar

Roza Iftar

طویل روزہ کٹھن محنت وہی احتیاط کر سکتا جس کا سچ مچ روزہ ہو ـ سب کے چہرے اذان کے ساتھ کھلِ اٹھے ـ پاکستانی مشروبات جن میں سکنجبین روح افزا شربتِ بزوری انتہائی مفرح قلب و جگر خاص طور سے افطار کیلئے گھر میں تیار کیا گیا فالودہ سب کو خوش کر دیا پاکستانی ذائقہ اور لذت آج بھی مقبولِ عام ہے ـ اس کے ساتھ گول گپے سب کی خاص توجہ کے حامل رہے ـ دیگر وہی روایتی اشیائے خوردو نوش تھیں جو ہماری مہمان نوازی کو مکمل کر تی ہیں ـ یہ گھریلو عام سی افطار تھی لیکن اس کی خاصیت کیا تھی؟ خاصّیت تھی اپنے بیمار بچے کے ساتھ یہ اہتمام کہ ہماری اگلی نسلوں کو پتہ چلے کہ یہ بھی ہماری زندگی کا حصّہ ہے ـ میں نہیں گھر میں نہیں کروں گی تو کل کو بچے کیسے کریں گے؟ گھر میں کروانے والی افطار میں یہ خاصیت تھی کہ اس کے اندر دادا دادی تھے نانا نانی تھے ـ ماں باپ تھے۔

میاں بیوی تھے ـ نیو بیاہتا جوڑا تھا ـ والدین کے بچےّ تھے ـ دادا دادی کے پوتے پوتیاں تھے نانا نانی کے نواسے نواسیاں تھےـطالبعلم تھے طالبات تھیں ـ گرینڈ افطار کیا ہوتی ہے؟ ایسی خاندانی رشتوں پر مبنی مکمل افطار جو اصل اسلامی گرینڈ افطار کہا جاتا ہے ـ گرینڈ کا مطلب ہم سادہ لوح یہ لیتے کہ کسی کی دعوت اور بے شمار لوگ اصطلاح یہ نہیں ہے گرینڈ کا مطلب ہے رشتوں کا پھیلاؤ ـ جو خاندان اور رشتوں سے جُڑے رہنے سے پھیلتا ہے ـ خا،ندان کو گھر کو مختصر کر کے جتنے مرضی اداراتی پیشہ ورانہ سوچ کے حامل افراد کو اکٹھا کر لیں اسے گرینڈ نہیں کہا جاتا ـ اسے کاروباری افطار کہا جاتا ہے ـ یہ گرینڈ افطار وقت کے لحاظ سے بھی گرینڈ رہی ـ صبح ساڑھے تین بجے یہ خوبصورت اسلامی رواج دعاؤں کے ساتھ اور خلوص کے ساتھ مکمل ہوئی ـ ماشاءاللہ آج دو پیاری بہنیں اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہی ہیں ـ خصوصی طور پے انہیں بیٹے کا کہا جواب ملا کہنے کی ضرورت نہیں یہ ہمیشہ ہر دعا میں شامل ہے۔

اسے کہتے ہیں انعام اچھے لوگ اچھے انسان جو آپ کیلیۓ ابن وقت نہیں مستقل عرصہ دراز سے سگے بہن بھائیوں سے زیادہ قریب ہیں اور ان سے زیادہ آپ کا وقت ان کے ساتھ گزرا ـ اللہ پاک دیارِ غیر میں صرف اللہ کی رضا کیلیۓ اور اس کی خوشنودی کیلیۓ مکمل اسلامی احتیاط اور انداز کے ساتھ افطار جیسی خوبصورت روایت کو قائم کرنے والا بنائے اور یہ سبق گھروں میں اسی لئے کروایا جاتا ہے کہ آج آپ کے بچےّ ماں کو باپ کو افطار کیلیۓ اتنی محبت سے عقیدت سے محنت کرتے دیکھیں گے تو کل وہ اپنے بچوں کے ساتھ ایسے اہتمام کر کے مزیدافطار کو گرینڈ بنائیں گے۔

وقت کے ساتھ ساتھ اسلامی رسم کی نسلوں تک پہنچ کو ہی گرینڈ افطار کہا جاتا ہے ـ لیکن اس کیلیۓ آج ہمارے گھروں کو مکانوں سے آباد گھر بنا کر ان میں ان عبادتوں کا اہتمام کرنا ہوگا ـ ورنہ تو مغربی اندازِ فکر کے ساتھ باہر کی بے لذّت افطار ہوئیں تو بچے کیسے جان پائیں گے کہ اپنے بچوں کو کیسے رمضان کی اہمیت اور فضیلت اور اس کے بلند و بالا درجات کے ساتھ لیلة القدر کی اہمیت بیان کریں گے؟ گرینڈ افطار مستقل کی نسلوں کی آج بزرگوں کے ساتھ افطار میں شمولیت ہے کل کو یہ پھیلاؤ رشتوں کے ساتھ مزید بڑھے گا اور دین کے اس خوبصورت احساس کا نام کوئی پوچھے گا تو بچے مسکرا کر کہیں گے گرینڈ افطار ڈنر۔

Shahbano Mir

Shahbano Mir

تحریر: شاہ بانو میر