جامع مسجد رضائے مصطفی محلہ گڑیانوی لیہ میں صوفی غلام مصطفی صابری رحمة اللہ علیہ کے ایک روزہ عرس مبارک

Urs Mubarak

Urs Mubarak

لیہ : جامع مسجد رضائے مصطفی محلہ گڑیانوی لیہ میں صوفی غلام مصطفی صابری رحمة اللہ علیہ کے ایک روزہ عرس مبارک سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری ذیشان اسلم نے کہا ہے کہ اولیائے کاملین کی تعلیمات پرعمل کرنے سے ہی ہم دنیاو آخرت میں سرخروہوسکتے ہیں۔عرس مبارک کی صدارت صوفی ظفراقبال صابری نے کی۔

محمدسمیع اللہ قریشی،سرفرازاقبال،عبدالرشید خان،طاہراقبال، محمداشرف، آفاق احمداوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔مولاناذیشان اسلم نے عرس مبارک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفی غلام مصطفی صابری نے اپنی زندگی اللہ کی عبادت اورمخلوق خداکی راہنمائی میںگزاری۔فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ نفل نمازیں بھی باقاعدگی سے اداکرتے رہے۔

انہوںنے کہا کہ صوفی غلام مصطفی صابری تلاوت قرآن پاک سے گہرالگائورکھتے تھے بڑھاپے میںبھی آٹھ سے دس سیپارے روزانہ تلاوت کیاکرتے تھے۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اولیائے کاملین کے معمولات کواپنازندگی گزارنی چاہیے۔عرس مبارک میں مریدین وعقیدت مندوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔