گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ مختار احمد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبود کے جنرل سیکریٹری مختار احمد اور جوائنٹ سیکریٹری سکینہ ناز نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ماہ رمضان سے قبل روز مرہ اشیاء کا مارکیٹوں سے غائب ہونا اور اشیاء صرف کی قیمتوں میں اضافہ قابل تشویش عمل ہے۔

یہ بات تنظیم فلاح و بہبود کے جنرل سیکریٹری مختار احمد اور جوائنٹ سیکریٹری سکینہ ناز نے ملیر ،شاہ فیصل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی سے آئے ہوئے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔تنظیم فلاح و بہبود کے رہنمائوں نے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سے اپیل کی ہے کہ عوامی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے سب ڈویژن سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنا یا جائے۔

تاکہ قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ذخیرہ اندوزوں سے نجات دلا ئی جاسکے اس موقع پر تنظیم فلاح و بہبود کے رہنمائوں نے کہاکہ عوام پہلے ہی پانی ،بجلی اور علاقائی مسائل سے دو چار ہیں ایسی صورتحال میں اشیاء صرف کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لئے شیدید اذیت کا باعث ہے۔

رہنمائوں نے شہری انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے اداروں کو متحرک کیا جائے۔