نواسہ رسول نے عظیم قربانی دے کر نہ صرف اسلام کو ہمیشہ کے لئے زندہ کر دیا بلکہ حق و باطل کا فرق بتا دیا۔ سید ریاض حسین

Syed Riaz Hussain

Syed Riaz Hussain

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سردار سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ نواسہ رسول جگر گوشہ بتول نے ایک ایسی عظیم قربانی دی جس نے نہ صرف اسلام کو ہمیشہ کے لئے زندہ کردیا بلکہ حق و باطل کا فرق بتا دیا۔

حضرت حسین عالی مقام نے اپنا گھر بار لٹا دیا مگر اپنے ناناکے دین پر آنچ نہ آنے دی، انھوںنے اپنے کرادر سے ثابت کر دیا کہ یذید تھا اور حسین ہے اور رہے گا،عاشور محرم ہمیں صبر و تقوی اور قربانی کا درس دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم عاشور کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،انھوں نے کہا کہ ہر آنے والا دن حضرت زینب کی دعا سے حسین کے ماننے والوں میں اضافہ کر رہا ہے حضرت حسین کے درس نے باطل اور یزیدیت کو پاش پاش کر کے رکھ دیا ہے۔

آج اگر مساجد میں آزانیں ہو رہی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے گھر آباد ہیں تو اسکے لئے حسین نے بہت بڑی قربانی دی یہ دین اتنی آسانی سے نہیں بچا اس میں نبی اکرم ۖ کا کنبہ نہ صرف شہید کیا گیا بلکہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے کہ نواسہ رسولۖ کی بیٹیاں اسیر ہوئیں اور انھیں بازاروں میں پھرایا گیا۔

اللہ تعالیٰ ہم تمام مسلمانوں کو حسینیت پر چلنے کی توفیق دے انکا کہان تھا کہ قیامت تک حضرت حسین کا زکر جاری رہے گا۔

آج جو امت مسلمہ زوال پذیر ہے تو اسکی بڑی وجہ نااتفاقی اور دین سے دوری ہے جب تک امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر دین اسلام پر مکمل عمل پیرانہ ہو گی مسلم امہ تنزلی کا شکار رہے گی۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038