گرانٹ ایلیٹ کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Grant Elliott

Grant Elliott

ویلنگٹن (جیوڈیسک) کیوی آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے آٹھ سالہ کیریئر کے دوران 83 ایک روزہ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 1976 رنز بنانے کے ساتھ 39 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ گرانٹ ایلیٹ کے مطابق یہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا موزوں وقت ہے اور انہوں نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ابھی نہیں سوچا اور جب وہ یہ سمجھیں گے کہ ان میں کھیل کا بوجھ برداشت کرنے کی ہمت نہیں رہی تو کنارہ کش ہو جائیں گے۔