عظیم کلام کیلئے 5 منٹ

Sorah Alshora

Sorah Alshora

تحریر: شاہ بانو میر
عظیم کلام کیلئے 5 منٹ اور اس رکوع پر مکمل اطمینان اور خالی ذہن کے ساتھ توجہ دیجئے سبحان اللہ ہم سب کا آئینہ ہے آیئے پلٹ جائیں واپس اپنے اصل سے قرآن سے جڑ کر آج بھی سجدہ کر لیں توبہ کا استغفار کا ہم نے جتنا خود جیتنے کیلئے دوسروں کو تباہ کیا جتنا ہم نے آج تک جھوٹ بولا جتنی ہم نے خیانت کی جتنی ہم نے حقوق العباد سے جان چھڑائی ہم نے پیسے کیلئے اس ذات کیلئے اللہ کے قوانین کا سر عام مذاق اڑایا آیئے کسی کو نہ کہیں خود جھکیں اور اعتراف کر کے بوجھ اتار پھینکیں اور غور کریں ان آیات کے ترجمے پر آئیے۔

Allah

Allah

وہ رب بڑا مہربان معاف کرنے والا اور توبہ کرنے والے کو قبول کرنے والا اور انعامات سے نوازنے والا ہے
آیئے پلٹ کر جہنم کا ایندھن بننے سے بچ جائیں آگ کی قینچیاں جو کاٹ دین گی ہمیں آگ جو جھلسا دےت گی اس خاکی جسم کو قبر جوکھا جائے گی اس چہرے کو جس پر کتنی نافرمانیوں کی تحریر چسپاں ہے جھوٹی مصنوعی ناکام زندگی کو کامیاب سمجھنے والو لوٹ آؤ اگر مسلمان ہونے کے ناطے اسلام پر قرآن پر یقین ہے تو آخرت کے ھساب کتاب اور عذاب اور انعام پر بھی ایمان رکھو۔

گھروں میں بند محفوظ بلند قرآن پاک کو عظمت کے میناروں سے نیچے اتار کر خود تک رسائی دو پڑھو کھولو سمجھو اور پھر عمل کرو اس کے بعد دیکھو کہ دنیا مومن کے آگے جھکے گی شرط یہ ہے کہ آپ سب اخلاص کے ساتھ اپنی زندگی پیدائش کا مقصد جان لیں تو خود بخود یہ مصنوعی جھوٹی کاروباری مصروفیات سمٹ جائیں گی اور سب مختلف فرقوں سے وابستہ بھی رہیں گے اور اسلام کی سربلندی کیلیے ایک ساتھ کھڑے ہوں گے اس کیلئے گھر میں ہی موجود اس کتاب کو ذرا کھولیں ت سہی شعور ادراک کے کیسے کیسے راز عیاں ہوں گے۔

سبحان اللہ اللہ پاک ہم سب کے دل میں اس تحریر کا درد پہنچا کر کچھ تو تبدیلی ہماری سوچ ہمارے عمل میں لانے کا باعث بنے ہم آزمائشوں میں مبتلا کرنے کی بجائے آزمائشوں سے نکال کر انسانیت کیلئے قابل فخر کارنامہ سر انجام دے دیں اور یہ تبھی ممکن ہے ہماری چھوٹی پست سوچ کا وسیع اور پاک ہونا جب ہم اس پاکیزہ کتاب کی ہدایت لیں گے سلامت رہیں اور جڑیں اپنے اصل سے بہت ضرورت ہے آج اس کتاب کی اور سنت پر عمل کی واخرالدعوانا ان الحمد للہ رب اللعالمین۔

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر: شاہ بانو میر