یونان سے ہر قیمت پر معاہدہ کیا جانا ضروری نہیں: جرمن چانسلر

Angela Merkel

Angela Merkel

برسلز (جیوڈیسک) یورو زون ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے برسلز پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلر آنگیلا میرکل کا کہنا تھا اگر تمام فریق متفق ہو جائیں تو آج رات ہی معاہدہ ہو سکتا ہے۔

انھوں نے یہ تنبیہ بھی کی کہ ہر قیمت پر معاہدہ نہیں ہو گا۔ ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ یونان اور یورو زون کے لیے اس معاہدے کے فوائد نقصانات سے زیادہ ہوں۔

دوسری جانب یونان کے وزیر اعظم ایلکسس تسپیراس کا کہنا ہے کہ وہ سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔