یونان کے سابق وزیر اعظم الیکسس سیپراس عام انتخابات میں دوبارہ کامیاب

Alexis Tsipras

Alexis Tsipras

ایتھنز (جیوڈیسک) سرکاری نتائج کے مطابق سیپراس کی سیریزا پارٹی نے پینتیس اعشاریہ پانچ چار فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ اسکی مخالف قدامت پسند نیو ڈیموکریٹک پارٹی کو اٹھائیس اعشاریہ صفر سات فیصد ووٹ ملے ہیں۔

اس تناسب سے سیریزا کو تین سو ارکان کے ایوان میں ایک سو چوالیس نشستیں جبکہ نیو ڈیموکریسی کو پچھہتر نشستیں ملیں گی۔نیو ڈیموکریسی کے رہنما وینجیلس میماراکس نے شکست تسلیم کر لی ہے۔

یونان میں موجودہ الیکشن گزشتہ ماہ سیریزا پارٹی کی ہی حکومت کے پارلیمان میں اکثریت کھونے کے بعد منعقد ہوئے ہیں۔