یونان روس کو اپنی فضائی حدود استعمال نہ کرنے دے: امریکہ

United States

United States

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے یونان سے کہا ہے کہ وہ روسی طیاروں کو شام جانے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت واپس لے۔ایتھنز وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے گزشتہ روز کہا ہے ان کا ملک اس درخواست پر غور کر رہا ہے۔

شام میں روسی فوجی سرگرمیوں میں اضافے کی ممکنہ اطلاعات کے بعد امریکہ کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ روس ایک طویل عرصے سے حکومت شام کا حامی رہا ہے اور صدر ولادیمیر پیوٹن نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ وہ شام کو اسلحہ اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔ امریکی اہلکاروں نے کہا ہے کہ انھوں نے تیار شدہ ہاوسنگ یونٹس کی شامی فوجی ہوائی اڈوں پر آمد کا مشاہدہ کیا ہے۔

ایک اہلکار نے اسے روس کی جانب سے شام میں شدید مداخلت کا ابتدائی قدم قراردیا ہے،جو پریشان کن امر ہے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے گذشتہ ہفتے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پرگفتگو کی تھی۔