گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کا سنگ بنیاد کراچی کے عوام کے لئے تحفہ ہے۔ عصمت انور محسود

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہاکہ گرین لائنبس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کا سنگ بنیاد پاکستان مسلم لیگ(ن) کا کراچی کے عوام کے لئے تحفہ ہے ،میاں نواز شریف کی قیادت میں شہر کراچی کو امن کے ساتھ ترقی دیکر دنیا کا عظیم میگا پولیٹن شہر بنا یا جائیگا ،سندھ کے عوام کو غربت ،بے روز گاری اور مظالم سے نجاد لاکر کراچی سمیت سندھ کے چپے چپے میں امن اور خوشحالی لائیں گے۔

ان خیالات کا مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-120عصمت انور محسود نے اپنے آفس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پارٹی رہنمائوں اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ شہر کراچی امن کا شہر اور شہر سء تاریکیوں کا خاتمہ کرکے اسے روشنی کی طرح گامزن کرنے کا سہرا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو جاتا ہے۔

شہر کراچی میں بدامنی کا خاتمہ وفاقی حکومت اور پاک افواج کا عظیم کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ شہر کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوامی زندگیوں میں خوشحالی لایا جائیگا ۔عصمت انور محسود نے شہر کراچی میں علاقائی سطح پر بڑھتے ہوئے بنیادی مسائل کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کی حکومت کوقرار دیتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی شہر کراچی سمیت سندھ کی عوام کی خدمت میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔