گرین پیس اسکول و کالج کھوکھر آپار ملیر کے تحت مدر ڈے پر تقریب کا انعقاد

MOTHERS DAY

MOTHERS DAY

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرین پیس پبلک ہائی اسکول و کالج ملیر کھو کھرآپار کے زیر اہتمام مدر ڈے کے حوالے سے شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء و طالبات ،اساتذہ اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سلمان احمد عثمانی نے کہاکہ ماں اس عظیم ہستی کا نام ہے جس کا کوئی نعمل بدل نہیں ماں ہی وہ عظیم خاتون ہے جس نے پیغمبر ،صحابہ اکرام ،بزرگان دین ،صوفیاء اکرام جیسی بڑی بڑی ہستیوں کو جنم دیا ۔سلمان احمد عثمانی نے کہاکہ آج 15مئی 2015ء کو منایا جانے والے مدر ڈے میں اُن مائوں کے نام کرتا ہوں جن کے جگر گوشہ ،اُن کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور مستقبل کی کرنوں کی شہادت آرمی پبلک اسکول پشاور میں دوران حصول علم ہوئی اُن شہیدوں کے مائوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

جنہوں نے اتنے بڑے سانحہ کے باوجود اپنے بچوں کو تعلیم سے دور نہیں کیا پروفیسر سلمان احمد عثمانی نے کہاکہ آج ہم جس ترقی یافتہ دور میں ترقی کررہے ہیں ان میں ماں کا کردار نمایاں ہے گوکہ ہمیں نظر نہیں آتا یہ ماہی ہے جس نے گھر کی تمام ذمہ داری کے ساتھ بچوں کو پابندی کے سات اسکول بھیجنا بھی میری نظر میں ایک جہاد سے کم نہیں اور یہ جہاد جہالت کے خلاف ہے پروفیسر سلمان احمد عثمانی نے طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ پر یہ لازم ہے کہ اپنے ماں باپ کے حکم کی پیروی کریں۔