دستی بم حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پشاور میں درج

Police Station Peshawar

Police Station Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) آفریدی آباد میں دستی بم حملہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پشاور میں درج کر لیا گیا۔ دھماکہ بھتہ دینے سے انکار پر کیا گیا۔

سی ٹی کے مطابق پشاور کے بحرام خان نامی تاجر کو بھتہ خوروں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔ جس کے بعد گذشتہ رات اس کے گھر پر دستی بم پھینکا گیا۔ تاہم دستی بم قریبی گھر جا کر پھٹا۔ جس کے پھٹنے سے ایک بچی زخمی ہوئی۔

دستی بم حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔