کریانہ کے سٹور میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی

Shop Fire

Shop Fire

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کریانہ کے سٹور میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی۔ ہزاروں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور TMA کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جہاں پر درجنوں شہریوں کے ہمراہ امدادی کاروائی شروع کر دی اس موقع پر صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ، چئیرمین یونین کونسل ملک عمر علی اولکھ بھی موجود وہے۔

تفصیل کے مطابق کلمہ چوک میں رحمت شاہ کریانہ سٹور کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی جس نے سٹور میں موجود آئل گھی ،اور جام شیریں سمیت دیگر سامان کی پیٹیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

طلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور TMAکا عملہ موقع پر پہنچ گیا جہاں پر درجنوں شہریوں کے ہمراہ امدادی کاروائی شروع کر دی اس موقع پر صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ،چئیرمین یونین کونسل ملک عمر علی اولکھ بھی موجو د وہے مالک دوکان حاجی رحمت شاہ نے فوری طور پر امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے پر TMA فائر بریگیڈ عملہ اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔